• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، خاتون سمیت مزید 4 افراد کی باقیات کی شناخت ہوگئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق خاتون سمیت مزید 4 افراد کی باقیات کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ سربراہ سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ عامر حسن کے مطابق ملبے سے نکالی گئی باقیات کو کوثر پروین ، حسام محمد ، محمد اشرف اور محمد عارف کے نام سے شناخت کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اب تک گل پلازہ کے ملبے سے نکالی گئی 27 لاشوں اور باقیات کو شناخت کیا جاچکا ہے۔ ڈپٹی کمشنرساؤتھ جاوید نبی کھوسو کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے 30 افراد کے کوائف منگل کو کمشنر کراچی کو بھجوائے گئے تھے اور امید ہے کہ آج معاوضہ کی رقم کے چیکس انہیں مل جائیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید