• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن حکام کا خوف، امریکی شہریوں نے پاسپورٹ گلے میں لٹکانا شروع کردیا

نیو یارک(عظیم ایم میاں) امریکا کے چھوٹے بڑے شہروں میں امیگریشن حکام کی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

امیگریشن حکام کی سخت کارروائیوں اور چھاپوں کی وجہ سے غیر قانونی تارکینِ وطن، گرین کارڈ ہولڈرز اور یہاں تک کہ امریکی شہری بھی شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں کہ انہوں نے گرفتاری کے ڈر سےاپنے گلے میں امریکی پاسپورٹ لٹکا کر باہر آنا جانا شروع کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا میں ایسی تصاویر شائع ہوئی ہیں جس میں شہری گلے میں پاسپورٹ پہنے نظر آ رہے ہیں تاکہ امریکی ICE ایجنٹ انہیں دور سے ہی پہچان سکیں۔

نئے احکامات کے تحت امیگریشن حکام کو یہ اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کر سکتے ہیں اور کسی کے بھی گھر میں داخل ہو سکتے ہیں۔

ریاست منی سوٹا میں ان چھاپوں کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے ریاستی نظام اور گورنر کو بھی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے باعث تنقید کا سامنا ہے۔

نیویارک، شکاگو اور لاس اینجلس جیسے بڑے شہروں میں خوف کی فضا کی وجہ سے امیگرنٹ ورکرز خوف کا شکار ہیں جس کے بعد ریسٹورینٹس اور تعمیراتی کاموں کے لیے ورکرز کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید