• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر، گریڈ 19 میں ترقی کیلئے سلیکشن بورڈ کا اجلاس مؤخر

اسلام آ باد ( راناغلام قادر )وفاقی بیورو کریسی کیلئےا ہم خبر ہے کہ وفاقی سروس کےگریڈ 18 کے افسروں کی 19میں ترقیوں کیلئے رواں ماہ 3فروری کو طلب کردہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، آفس مینجمنٹ گروپ اور ایکس کیڈر کے افسران کی بی ایس 18 سے بی ایس 19 میں ترقی کیلئے طے شدہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ (ڈی ایس بی) کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق، 3 فروری 2026 کو ہونے والا اجلاس اب 13 فروری 2026 (جمعہ) صبح 11 بجے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں منعقد ہو گا، اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی وجہ بورڈ کے کچھ ارکان کی جانب سے ذاتی طور پر شرکت کی خواہش کے باوجود ناگزیر مصروفیات کی بنا پر موجود نہ ہونے کی صورت حال بتائی گئی ہے، یہ اجلاس ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کے چیئرمین، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈویژن اسلام آباد کی سربراہی میں ہو گا، جس میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، انسپکٹر جنرلز آف پولیس، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹریز، قانون و انصاف وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر متعلقہ سیکریٹریز بطور ارکان شرکت کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید