• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ایران پر فوری فوجی حملہ رواں ہفتے متوقع نہیں، اسرائیل کا اندازہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کا ایران پر فوری فوجی حملہ اس ہفتے متوقع نہیں، اسرائیل کا اندازہ، دفاعی حلقوں کا کہنا ہے اگر امریکا نے فوجی راستہ اختیار کیا تو اسرائیل کو صرف مختصر پیشگی اطلاع مل سکتی ہے، اس صورت میں خطے میں وسیع تیاری، فضائی دفاع اور داخلی محاذ کو الرٹ کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے اس ہفتے ایران پر فوجی کارروائی کا امکان کم ہے، تاہم آئندہ چند ہفتے صورتحال کے لیے نہایت حساس قرار دیے جا رہے ہیں۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا اس ہفتے ایران پر فوجی حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، اگرچہ واشنگٹن مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی اور عسکری جائزوں کے باعث فیصلے دنوں کے بجائے ہفتوں میں متوقع ہیں۔

اہم خبریں سے مزید