• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپٹما، سپر ٹیکس کو روکے گئے ریفنڈز کیساتھ ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اپٹما کا سپر ٹیکس کو رکے ہوئے ریفنڈز کیساتھ ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ، ایسوسی ایشن نے اس مطالبے کی وجہ برآمدی شعبے کو درپیش شدید مالی مشکلات اور لیکویڈٹی کے دباؤ کو قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سپر ٹیکس کی واجب الادا رقوم کو طویل عرصے سے زیر التوا ٹیکسٹائل ریفنڈز کے بدلے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دے۔ ایسوسی ایشن نے اس مطالبے کی وجہ برآمدی شعبے کو درپیش شدید مالی مشکلات اور لیکویڈٹی کے دباؤ کو قرار دیا ہے۔ پیر کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد نے کہا کہ برآمدات کی طلب میں کمی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کے لیے کیش فلو کا انتظام کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید