کراچی (جنگ نیوز) فارماسیوٹیکل میں گیٹس فارماسب سے بڑی ایکسپورٹر کمپنی قرار،وزیرِاعظم نے 30نمایاں برآمد کنندگان کو اعزازات سے نوازا ، گیٹس فارما ٹاپ50ایکسپورٹرز میں شامل،پاکستان کی معیشت اس وقت شدید بیلنس آف پیمنٹس کے حوالے سے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے اور ایسے حالات میں برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسی سلسلے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک پُروقار تقریب میں مختلف صنعتوں کے 30 بڑے برآمد کنندگان کو قومی اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں چیئرمینز اور سی ای اوز پر مشتمل مخصوص مہمانوں نے شرکت کی۔فارماسیوٹیکل صنعت میں 2025 کی سب سے بڑی ایکسپورٹر کے طور پر گیٹس فارما کو نمایاں اعزاز دیا گیا۔ کمپنی اسٹیٹ بینک کی ”ٹاپ 50 ایکسپورٹرز“ فہرست میں مجموعی طور پر 33ویں نمبر پر ہے، جبکہ فارما انڈسٹری میں سب سے بڑی ٹیکس دہندہ، ملازمت فراہم کرنے والی اور سرمایہ کار کمپنی بھی ہے۔ گیٹس فارما مسلسل 19 برس سے ایف پی سی سی آئی کا ”سب سے بڑا فارماسیوٹیکل ایکسپورٹر“ ایوارڈ حاصل کر رہی ہے، اور یہ اعزاز ملک میں کسی اور کمپنی کے پاس نہیں۔ 1995 میں قائم ہونے والی کمپنی نے صرف 15 برس میں پاکستان کی نمبر ون دوا ساز کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ عالمی سطح کے سخت معیار پر پورا اترنے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی، معیار اور ریگولیٹری تقاضوں کو اپناتے ہوئے اس نے 40 سے زائد ممالک تک اپنی برآمدات کو پھیلا دیا۔ کمپنی کے کراچی میں قائم عالمی سطح پر منظور شدہ پلانٹس کو ڈبلیو ایچ او جنیوا، یوریشین اکنامک یونین (EAEU) اورPIC/S جیسے اداروں کی بھی منظوری حاصل ہے۔ گزشتہ 15 برس میں کمپنی نے جدید انفراسٹرکچر، کوالٹی مینجمنٹ سسٹمز اور جدید ٹیکنالوجی پر تقریباً 50 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ 2007 میں پاکستان کی پہلی بائیوٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ فیکٹری قائم کر کے گیٹس فارما نے ملک میں انسانی انسولین (Insuget) اور انسولین اینالاگ (Basagin) کی تیاری کا آغاز کیا، اور 17 برس تک انسولین بنانے والی واحد کمپنی رہی۔ 2024 میں کمپنی نے بائیوٹیکنالوجی کی توسیع کے ساتھ ایک اور اہم سنگِ میل عبور کیا، جہاں GIP اور GPL-1 ریسیپٹر ایگونسٹ بائیوسمیولرز تیار کیے جا رہے ہیں، جو موٹاپے اور میٹابولک بیماریوں کے علاج میں ایک بڑا طبی انقلاب قرار دیے جارہے ہیں۔ کمپنی کے جدید ترین بائیوسمیولرز میں Sem-P (انجیکٹ ایبل سیماگلٹائیڈ)، Sem-O (اورل سیماگلٹائیڈ) اور Tirzee (ٹیرزیپٹائیڈ) شامل ہیں، جو جدید آسان استعمال ڈیوائسز میں دستیاب ہیں۔ تمامGPL-1 اورGIP-RA بائیوسمیولرز عالمی معیارات کے مطابق تیار، ٹیسٹ اور پیپٹائیڈ میپنگ کے بعد بین الاقوامی لیبارٹریز سے ویریفائی کئے جاتے ہیں، جو کمپنی کے اعلیٰ معیار اور تحقیق پر مستقل توجہ کا ثبوت ہے۔ملکی ماہرین کا کہنا ہے کہ گیٹس فارما کی برآمداتی کامیابی اس حقیقت کی مثال ہے کہ جب پاکستانی کمپنیاں ٹیکنالوجی، جدت، انفراسٹرکچر اور افرادی قوت پر سرمایہ کاری کرتی ہیں، تو نا صرف اندرونِ ملک ترقی ممکن ہوتی ہے بلکہ عالمی منڈیوں میں بھی مضبوط مقابلہ کیا جا سکتا ہے، جو پاکستان کیلئے قیمتی زرمبادلہ کا اہم ذریعہ بنتا ہے۔گیٹس فارما کا جدید سفری سفر اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ جدت، معیاری پیداوار اور مستقل سرمایہ کاری ہی پاکستان کے معاشی مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں۔