• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات

لاہور (نیوزرپورٹر) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447ہجری کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی۔ملک بھر میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے جبکہ رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 17 فروری کو شام پانچ بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، کراچی میں 18 فروری تک چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو جائے گی جو اسے نظر آنے کے لیے موزوں بنا دے گی۔شہر میں سورج غروب ہونے کا وقت چھ بج کر 25 منٹ اور چاند غروب ہونے کا وقت سات بج کر 24 منٹ ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں چاند دیکھنے کے امکانات بہتر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید