• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں دکیتی،سرقہ بالجبر،نقب زنی اور چوری کی 50وارداتیں

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، راہ زنی ، نقب زنی اور چوری کی 50 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ ایک کار ، ایک رکشہ 9موٹر سائیکل اور 28موبائل فونز اڑا لئے گئے۔ تین موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 9موبائل فونز اور نقدی جھپٹا مار کر چھین لی گئی ،23گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ۔ وفاقی دارالحکومت میں 10وارداتیں ہوئیں جس میں شہری لاکھوں روپوں سے محروم ہوگئے۔
اسلام آباد سے مزید