• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی میں عوام کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے، خالد مقبول

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں عوام کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے، گل پلازہ واقعے کی انکوائری وفاق کو کرنی چاہئے صوبائی حکومت تو خودشریک جرم ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اسمبلی میں پاکستان کے عوام کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے ناکہ حکومت اور اشرافیہ کیلئے ، 27ویں ترمیم پر تو وزیراعظم کو بھی کچھ پتہ نہیں ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔وہ حیدرآبا دمیں خدمت خلق کمیٹی کی جانب سے منعقدہ کیمپ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین، رکن سندھ اسمبلی ناصر قریشی، راشد خان، ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ گل پلازہ میں سندھ حکومت نے متاثرین کی امداد کا اعلان تو کیا ہے دیکھتے ہیں وہ اسے کیسے پورا کرے گی، اس واقعے کی انکوائری وفاقی حکومت کو کرنی چاہئے صوبائی تو خود اس جرم میں شریک ہے وہ کیسے انکوائری کرسکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید