• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام جماعتیں مل کر ریاست بچانے کی مہم چلائیں، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھماکہ پاکستان کے امن کے خلاف سازش اور معاشی صورت حال کو خراب کرنے کی مہم ہے جس کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے،اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی ، مذہبی جماعتین مل کر ریاست کو بچانے کی مہم چلائیں۔ اس قسم کے سانحات ہمارے ملک کے لیے نہایت دردناک ہیں۔ بے گناہ جانوں کا ضیاع انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ غیر یقینی کی صورتحال میں معیشت ترقی نہیں کرسکتی ہے،پاکستان کو اس دہشت گردی کے حوالے سے دنیا بھر میں آواز اٹھانا ہوگی، دہشت گرد تنظیمیں مل کر کارروائیاں کر رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید