• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر مسافر ٹرین سے اترتے ہوئے ریلوے لائن پر گرگئے، معجزانہ طور پر محفوظ

کراچی (اعجاز احمد /اسٹاف رپورٹر) کہتے ہیں ’’جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے‘‘! اس محاورے کے مصداق ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر ایک معمر مسافر پلیٹ فارم سے ریلوے لائن پر ٹرین کے پہیوں کے نزدیک گرنے کے باوجود ر معجزانہ طور پر بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو یہ انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور سے آئی کراچی ایکسپریس انتہائی مختصر عرصے کے لیے ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رکی تو وہاں مسافر تیزی سے پلیٹ فارم پر اترنے لگے، مگر اسی دوران تقریباً 55 تا 60سالہ ایک معمر مسافر کا پائوں پھسل گیااور وہ پلیٹ فارم پر اترنے کی بجائے ریلوے لائن پر گر گئے، ابھی وہ ریلوے لائن سے باہر نکل بھی نہیں پائے تھے کہ ٹرین چل پڑی، لیکن پلیٹ فارم پر موجود ریلوے پولیس کے ایک اہل کار نے پچھلی کوچ میں سوار ریلوے گارڈ کو خطرے کا مخصوص اشارہ کیا اور گارڈ نے ایمر جنسی بریک کے ذریعے فوراً ریل گاڑی رُکوا دی۔

ملک بھر سے سے مزید