اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازعہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک سال قبل دائر کی گئی صحافتی تنظیموں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں، جسٹس راجہ انعام امین منہاس پر مشتمل سنگل بنچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا، اس حوالہ سے رجسٹرار آفس نے پہلے ہی وفاق پاکستان سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کررکھے ہیں۔