• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لعل شہباز قلندر کے عرس کی سہ روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز

سیہون شریف( نامہ نگار) صوبائی وزیر برائے اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کی سہ روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر دہشت گردی، عدم برداشت، انتہاپسندی اور منفی رجحانات کے خاتمے کے لئے صوفیاء کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سندھ صوفیاء اور اولیاء کی سرزمین ہے جہاں بزرگانِ دین نے ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ رواں سال متوقع طور پر تقریباً 30 لاکھ زائرین سیہون شریف آئیں گے۔ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام متعلقہ ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید