راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ملک کی معاشی سرگرمیوں کو رواں رکھنے میں تاجروں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے اس لیے تاجروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا فوری حل مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی اولین ترجیح ہے وہ گزشتہ روز وفد کے ہمراہ جی الیون میں ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے ۔انہوں نے صدر نعیم اعوان، چیئرمین عاصم عباسی، جنرل سیکرٹری جواد گجر سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔