• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لیکج کے باعث گھر میں لگنے والی آگ سے جھلس کرماں بیٹا جاں بحق ہوگئے

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) گیس لیکج کے باعث گھر میں لگنے والی آگ سے جھلس کرماں بیٹا جاں بحق ہوگئے ،تھانہ ریس کورس کوعمران محمود نے بتایاکہ میری بہن شفیدہ بی بی اور بھانجا ارسلان علی راحت کالونی گلی نمبر 1کمال آباد میں رہائش پذیر ہیں ،گزشتہ رات 11بج کر 55منٹ پر محکمہ گیس نے نیا میٹر لگایامیری بہن نے موقع پر عملے کوبتایاکہ گیس کی کہیں لیکیج ہورہی ہے پلیز آپ چیک کرلیں ،توانہوں نے چیک کرکے بولاکہ آپ صبح کسی پلمبر سے ٹھیک کروالیں حالاں کہ محکمہ گیس کی ایس اوپی کے مطابق اگر گیس لیک ہورہی تھی تو مین والو بندکردیتے ،محکمہ گیس کی مذکورہ غفلت کی وجہ سے میری بہن اور بھانجا سی ایم ایچ راولپنڈی میں وینٹی لیٹر پر ہیں ان کاتقریباً 99فیصد جسم جھلس چکاہے اور سارامکان جل کر خاک ہوگیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید