کراچی (رفیق مانگٹ)ایک سیکنڈ میں خون بند،جنوبی کوریا میں زندگی بچانے والا اسپرے ایجاد، میدانِ جنگ سے ایمرجنسی روم تک، نیا اسپرے فوری خون بہنا روکے گا، قدرتی اجزا سے تیار اسپرے جو شدید زخم بھی فوراً سیل کر دے۔ اگر شدید زخم لگے اور چند سیکنڈ زندگی اور موت کا فیصلہ کریں تو جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے ایسا اسپرے تیار کر لیا ہے جو پلک جھپکتے ہی خون بہنا روک دیتا ہے، اور میدانِ جنگ سے ایمبولینس تک ایمرجنسی علاج کا نقشہ بدل سکتا ہے۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک جدید ہیموسٹیٹک اسپرے تیار کیا ہے جو خون کے رابطے میں آتے ہی نرم مگر مضبوط جل میں تبدیل ہو جاتا ہے اور ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں زخم سیل کر دیتا ہے۔