• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری 5 روز بعد بھی شروع نہ ہوسکی

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشنل انکوائری شروع نہ ہوسکی۔ پانچ روز گزر جانے کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔عدالتی ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے، جسکا اجراء لازمی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشنل انکوائری شروع نہ ہوسکی۔ پانچ روز گزر جانے کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا گزٹ نوٹیفکیشن تاحال سندھ ہائیکورٹ کو موصول نہیں ہوا۔ سندھ ٹریبونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے سیکشن تھری کے تحت گزٹ نوٹیفکیشن کا اجرا لازمی ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل جوڈیشل کمیشن فعال نہیں ہوسکتا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے 4 فروری کو سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے جسٹس آغا فیصل کوجج نامزد کیا تھا۔ سندھ حکومت نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے خط لکھا تھا۔

اہم خبریں سے مزید