• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی، چھوٹے صارفین پر فکسڈ چارجز، 100 یونٹ پر 200 روپے، 200 یونٹ پر 300 روپے فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز، نیپرا میں سماعت

اسلام آباد(ناصرچشتی )پاکستان میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کے بعد پروٹیکٹڈ (چھوٹے ) صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔

نیپرا میں بجلی کے نئے ٹیرف کیلئے پاور ڈویژن کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران نئے ٹیرف میں پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈصارفین کیلئے فکسڈ چارجز تجویز کیے گئے جبکہ کراس سبسڈی کو کم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

پروٹیکٹڈ صارفین کے ماہانہ 100 یونٹ استعمال پر 200 روپے ، ماہانہ 200 یونٹ پر 300 روپے فکسڈ چارجز جبکہ 100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے اور 200 یونٹ تک پر 300 روپے چارجز کی تجویز ہے۔ 

حکام کا کہنا تھا کہ ماہانہ 300 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر350 روپے،301 سے 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 400 روپے‘ 401 سے 500 یونٹ استعمال پر 500 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 75روپے اضافے سے675 روپے اور ماہانہ 700 یونٹ تک استعمال پرفکسڈ چارجز 125 روپے کمی سے 675 روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فکسڈ چارجز میں 325 روپے کمی سے 675 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید