کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو اجاگرنا اور اسے عزت دلانا تھا، ہم نے اس کے سوا کوئی شرط نہیں رکھی۔ منگل کوپشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ذاتی کوئی مقصد نہیں تھا ، بنگلادیش کے جو جو مطالبات تھے ، وہ مانے گئے ہیں۔