اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) گریڈ 18سے 22کے 19وفاقی بیورو کریٹس کی دُہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق دوہری شہریت کے حامل افسران میں گریڈ 22 کے دو ۔ گریڈ21 کے دو ۔ گریڈ20 کے چھ۔گر یڈ19 کے 7 اور گریڈ18کے دو افسران شامل ہیں۔ جن میں سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سارہ سعید برطانیہ کی شہریت رکھتی ہیں۔پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ بائیس کے افسر علی سر فراز حسین برطانیہ کی شہریت رکھتے ہیں۔وہ جنیوا میں ڈبلیو ٹی او میں مستقل مندوب کے طور پر تعینات ہیں۔پولیس سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ضعیم اقبال شیخ بر طانیہ کی شہریت رکھتے ہیں۔سیکر ٹریریٹ گروپ کی گریڈ اکیس کی افسر ثمر احسان کنیڈا کی شہریت رکھتی ہیں۔