ڈھاکہ(جنگ نیوز)بی این پی سربراہ طارق رحمان کاجلاوطنی سے اقتدار تک کا سفر، لندن میں تقریباً دو دہائیوں کی خود ساختہ جلاوطنی سے واپسی کے دو ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد، طارق رحمان بنگلہ دیش کے اہم ترین انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے وزیراعظم بننے کے لیے تیار ہیں، اور ملک کی قیادت اسی طرح سنبھالنے والے ہیں جیسے کبھی ان کے والدین نے کی تھی،نومبر 1965 میں پیدا ہونے والے طارق رحمان نے ڈھاکہ یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات کی تعلیم حاصل کی، جسے ادھورا چھوڑ کر انہوں نے ٹیکسٹائل اور زرعی مصنوعات کا کاروبار شروع کیا۔۔وہ 2008 میں ایک فوجی حمایت یافتہ عبوری حکومت کے دوران حراست سے رہائی کے بعد طبی علاج کا کہہ کر ملک سے چلے گئے تھے۔