• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کیساتھ تجارتی معاہدہ مودی کیلئے دردِ سر بن گیا، امریکی اخبار

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کیا گیا نیا تجارتی معاہدہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے لیے سیاسی اور معاشی چیلنج میں بدلتا جا رہا ہے، دونوں رہنمائوں کے اعلانات رسمی خوشی ثابت ہورہے ہیں ، ملکی خودمختاری ،کسانوں کے مفادات پر سوالات اٹھائے جانے لگے ،کسان تنظیم کا وزیرِ تجارت پر غداری کا الزام، مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ، اگرچہ امریکا نے بھارتی مصنوعات پر عائد 50 فیصد تک کے غیر معمولی ٹیرف کو کم کر کے 18 فیصد کر دیا، تاہم اس کے بدلے میں بھارت کے روس سے تیل کی خریداری روکنے کے عزم، 500 ارب ڈالر کی امریکی درآمدات اور زرعی شعبے میں رعایتوں نے اندرونِ ملک شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے۔ نیو یار ک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری تفصیلات نے اس معاہدے کو مودی حکومت کے لیے پیچیدہ مسئلہ بنا دیا۔

اہم خبریں سے مزید