اسلام آباد(نیوز ر پورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے جمعہ کی شب جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ۔ملاقات میں غزہ پیس بورڈ، ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر و امن و امان کی صورتحال سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،افظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان آئی ایس ایف کا حصہ بنے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کو خوش آمدید کہتا ہوں، وہ وفد کے ہمراہ ملاقات کے لیے آئے، 19 فروری کو ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، بورڈ آف پیس کا اجلاس اقوام متحدہ کو بائی پاس کرنا ہے، بورڈ آف پیس کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کسی صورت مناسب نہیں۔