• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کی خفیہ منتقلی یا علاج کسی صورت قبول نہیں، پی ٹی آئی کا انتباہ

اسلام آباد ( ممتاز علوی) پاکستان تحریک انصاف نے قید میں موجود پارٹی بانی عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے اہل خانہ اور ذاتی معالجین کو بتائے بغیر کسی بھی مقام پر منتقلی یا طبی معائنہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ ہفتے کو جاری ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے ان رپورٹس پر گہری تشویش ظاہر کی جن میں عمران خان کو خفیہ طور پر کسی ہسپتال منتقل کرنے کا منصوبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اہل خانہ کو اعتماد میں لیے بغیر ایسا کوئی بھی عمل بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تقاضوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پارٹی کا موقف دو ٹوک ہے کہ ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں طبی معائنے کا آغاز آئینِ پاکستان اور جیل مینوئل کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق رازداری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقائق چھپانا عمران خان کی زندگی کو دانستہ خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

اہم خبریں سے مزید