• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈر کبھی کہتا ہے میری آنکھ میں درد ہے کبھی کہتا ہے یہاں دودھ نہیں، صدر زرداری

رحیم یارخان (نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لیڈر کبھی کہتا ہے میری آنکھ میں دور ہے کبھی کہتا ہے یہاں دودھ نہیں، میں نے جیل کاٹی ہے، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کردیا،جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے ،وہاںدعا قبول ہوتی ہے، پورا پاکستان جیتیں گے اور ملک کو بنائیں گے، وزیر اعظم بلاول ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمال الدین والی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت میں کہیں نہیں لکھا کہ ہتھیار اٹھالیں، جنگ میں آپ کا نقصان ہے کیونکہ آپ کا بھانجا بھتیجا مرے گا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا دو سال بعد جیل پوچھتی ہے، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اورچلانا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قربانی نہیں دے سکتے انکے پاس ہمت نہیں ہے، یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں، میں نے بھی 14 سال جیل کاٹی ہے تکلیفیں کاٹی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے جیلوں میں جا کر عبادت ہوتی ہے، جیل میں عبادت کرنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید