• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 میں بابر اسپنرز کے پسندیدہ شکار، 25 بار آؤٹ ہوچکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے صف اول کے بیٹسمین بابر اعظم کی اسپنرز کے خلاف کارکردگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 25 مرتبہ اسپنرز پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ انہیں سب سے زیادہ 5 مرتبہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ، مائیکل بریسویل اور عادل رشید چار چار جبکہ اش سوڈھی نے 3 مرتبہ آؤٹ کیا ہے۔ 25 میں سے 11 مرتبہ لیفٹ آرم اسپنرز کا شکار بنے ۔ انہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ شاہین آفریدی، بابراعظم اور شاداب خان چار چار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔ بابر اعظم نے گذشتہ 6 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں142 رنز ایک نصف سنچری کی مدد سے بنائے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا سے سیریز میں 24،2، 50 جبکہ ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز کے خلاف 15، امریکا کے خلاف 46 اور بھارت کے خلاف پانچ رنز بنائے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر کا ریکارڈ مایوس کن ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں 20 میچز میں وہ صرف 5 نصف سنچریاں ہی بنا پائے ہیں۔ اوپنر صائم ایوب گذشتہ دس ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنلز میں 238 رنز بنائے ہیں اور 9 وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن ٹیم کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ایک نصف سنچری بنائی جبکہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ابتک کے تین میچوں میں ان کا سب سے بڑا اسکور محض 24 رنز رہا ہے۔ آخری 15 اننگز میں ان کی دو ففٹیاں ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز کے خلاف24، امریکا کے خلاف 19اور بھارت کے خلاف چھ رنز بنائے۔

اسپورٹس سے مزید