• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مفتی اعظم کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، میڈیا پر شدید بحث

اسلام آباد( صالح ظافر) بھارت کے گرینڈ مفتی شیخ محمد ابوبکر نے پیر کے روز نئی دہلی میں بھارتی وزیرِاعظم نریندرا مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔اس ملاقات کے بعد بھارت میں مسلمانوں اور ہندو قوم پرست حلقوں کے درمیان سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔وزیرِاعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی شیخ ابو بکر احمد سے “انتہائی مفید ملاقات” ہوئی اور مختلف امور پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔  اس موقع پر بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر Ajit Doval بھی موجود تھے، جنہیں مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف سخت مؤقف کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔  بھارتی   میڈیا کے مطابق مودی نے کہا کہ شیخ ابو بکر احمد کی سماجی ہم آہنگی، بھائی چارے اور تعلیم کے فروغ کے لیے کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ مودی نے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔شیخ ابو بکر احمد فروری 2019 میں بھارت کے دسویں گرینڈ مفتی مقرر ہوئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید