• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کررہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرہ ارض کو درپیش عالمی بحرانوں کواجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرحل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کررہے ہیں ، سفارتکاری، بات چیت اور مکالمہ تنازعات روکنے کا واحد ذریعہ ہے،پائیدار ترقی کو عدل و انصاف پر مبنی ہونا چاہئے اس کے بغیرعالمی امن ہمیشہ کیلئے خواب ہی رہے گا،انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کا ہمسایہ دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے نظام کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی دھمکی دے رہا تھا جو پاکستان کے 24 کروڑ لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کی ضمانت ہے، اقوام متحدہ کو پہلے سے بہت زیادہ مضبوط، مناسب وسائل سے لیس اور اصلاح شدہ ادارہ بنایا جائے تاکہ یہ عالمی تعاون کے مرکزی ستون کے طور پر کام کرتا رہے۔ وہ منگل کویہاں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ’’پائیدار ترقی ، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ‘‘کے موضوع پر خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نے پاکستان اور اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے مابین تعاون کے معاہدوں پردستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید