اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) بانی کو جیل میں سہولتیں، عام قیدی سوچ بھی نہیں سکتے۔
سپریم کورٹ میں جمع ریکارڈ کے مطابق ، بانی پی ٹی آئی کسی عام قیدی کی طرح تنگ بیرک میں نہیں بلکہ سات کمروں پر مشتمل علیحدہ کمپاؤنڈ میں مقیم ہیں۔
وہی جگہ جہاں عام طور پر 30 سے 35 قیدی ٹھونسے جاتے ہیں۔ ان کے لیے الگ راہداری، لان، واک اور دھوپ سینکنے کی سہولت موجود ہے۔ جو کسی اور قیدی کو میسر نہیں۔
صبح سے شام تک کھلی فضا میں آزادانہ نقل و حرکت، دن اپنی مرضی سے گزارنے کی آزادی، یہ وہ آسائشیں ہیں جو ملک کی بھیڑ بھاڑ والی جیلوں میں عام قیدی سوچ بھی نہیں سکتے۔
روزانہ تین بار ڈاکٹر معائنے کے لئے حاضری دیتے ہیں، مکمل میڈیکل مانیٹرنگ ہوتی ہے۔