• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف، ٹرمپ کے امن بورڈ اجلاس میں شرکت کرینگے

واشنگٹن (عظیم میاں)شہبازشریف،ٹرمپ کے امن بورڈ اجلاس میں شرکت کرینگے، فلسطینیوں کی نمائندگی؟، امن بورڈ کے بارے میں متعدد سوالات؟ کارروائی خفیہ ہوگی۔ کیا صدر ٹرمپ کی معیاد صدارت ختم ہونے پر یہ بورڈ بھی ختم ہوجائے گا؟ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف متوقع طور پر18فروری کو واشنگٹن پہنچنے والے ہیں، جہاں وہ19فروری کو امریکی صدر ٹرمپ کی سربراہی میں قائم تباہ شدہ مقبوضہ غزہ کی بحالی اور دیگر امور کے بارے میں اس امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو صدر ٹرمپ نے قائم کیا ہے اور پاکستان سمیت متعدد اہم مسلم ممالک کے علاوہ کئی غیر مسلم ممالک بھی اس پیس بورد کی حمایت اور مسلم ممالک کی جانب سے5ارب ڈالرز کا فنڈ بھی متوقع ہے۔ چونکہ اس پیس بورڈ کی کارروائی، ایجنڈ اور متوقع عملی نتائج کے بارے کے میں انتہائی رازداری سے کام لیا جارہا ہے۔ لہٰذا اس امن بورڈ کے بارے میں کسی واضہ موقف یا جواب کی بجائے قیاس آرائیاں، ذرائع اور بعض حلقوں سے ملنے والی معلومات اور تفصیلات پر انحصار کیا جارہا ہے۔ 19فروری کو صدر ٹرمپ کی سربراہی میں اس امن بورڈ کیا جلاس کے بارے میں وزیراعظم شہبازشریف کی واشنگٹن آمد اور شرکت کی تصدیق پاکستانی سفارت خانہ کے ذرائع تو کررہے ہیں لیکن بقیہ تفصیلات سمیت کوئی بھی تفصیل بتانے سے گریزاں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید