• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اسٹریٹجک تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات ‘ فریقین نے باہمی تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ ‘اسٹریٹجک تعلقات اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جبکہ وزیراعظم نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی ماحول میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد کے لیے بورڈ آف پیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اہم خبریں سے مزید