واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی جانب سے عالمی ڈیوٹی کو معطل کرنے کے فیصلے کے رد عمل میں درآمدات پر ڈیوٹی بڑھا کر 15فیصد کر دی،ٹرمپ نے اپنے ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پلیٹ فارم پر کہا کہ ان کی انتظامیہ ٹیرف پروگرام کو لگام ڈالنے کے عدالتی فیصلے کے "انتہائی امریکا مخالف فیصلے" کے مکمل جائزے کے بعد، درآمدی محصولات کو "مکمل طور پر مجاز اور قانونی طور پر آزمودہ 15 فیصد کی سطح" تک بڑھا رہی ہے۔ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "مجھے عدالت کے بعض ارکان پر شرم آتی ہے، بالکل شرم آتی ہے، کہ ان میں ہمارے ملک کے لیے صحیح اقدام کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ امریکی رہنما نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوراً بعد ابتدائی طور پر 10 فیصد ڈیوٹی کا اعلان کیا تھا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگلے چند مہینوں کے دوران، ان کی انتظامیہ "قانونی طور پر جائز" ٹیرف لگانے کے لیے مزید متبادل طریقے تلاش کرے گی۔