• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رویت ہلال کمیٹی، رمضان کا چاند دیکھنے پر 20 لاکھ روپے خرچ

پشاور (نیوز ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 20 لاکھ روپے خرچ کردیئے جو خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کریگی۔ خیبرپختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو ہونے والے کابینہ کا 48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کرلیا ہے جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری بھی دی جائیگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اجلاس کیلئے 18 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے، جسکے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری لی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید