• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ نے سرکاری منصوبوں میں غیر ملکی کمپنیوں پر عائد پابندی نرم کردی

کراچی (نیوز ڈیسک)سعودیہ نے سرکاری منصوبوں میں غیر ملکی کمپنیوں پر عائد پابندی نرم کر دی۔ علاقائی ہیڈکوارٹر کے بغیر بھی بولی کی اجازت، مخصوص شرائط کے تحت استثنا، اعتماد پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں جمع ہونگی۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب نے سابقہ پابندی واپس لیتے ہوئے اب سرکاری اداروں کو یہ اجازت دے دی ہے کہ وہ ایسی بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں سے بھی معاہدے کر سکیں گے جن کے علاقائی دفاتر مملکت میں قائم نہیں۔ یہ فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ اسٹریٹجک منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اخراجات کی مؤثریت برقرار رکھی جا سکے۔ مقامی مواد اور سرکاری خریداری اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ استثنا کی درخواستیں وزارتِ خزانہ کے ڈیجیٹل اعتماد پلیٹ فارم کے ذریعے جمع کرائیں۔

اہم خبریں سے مزید