• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سیل کو موثر بنایا جائیگا، آئی ایم ایف کو یقین دہانی

اسلام آباد( مہتاب حیدر) حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ یہ تحریری یقین دہانی کرائی ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے دائرہ کار میں قائم انٹیگریٹی مینجمنٹ سیل کو مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے آئی ایم سی کے نظرِ ثانی شدہ قواعد و ضوابط کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے کہ شکایات کے اندراج اور ان کی کارروائی سے متعلق گمنام ڈیٹا شائع کیا جائے گا تاکہ متعلقہ افسران کی ساکھ یا شکایت کنندہ کے مفاد کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ شکایات کے انتظام کے نظام کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا اور بدعنوانی سے متعلق شکایات کے اندراج، جانچ اور تفتیش کے لیے ایک مخصوص آن لائن پلیٹ فارم قائم کیا جائے گا، جس سے طریقہ کار میں بہتری آئے گی اور تمام مقدمات معیاری اور قابلِ سراغ انداز میں نمٹائے جا سکیں گے۔ جون 2027 تک ایف بی آر کی ویب سائٹ پر آئی ایم سی کے صفحے کو بھی بہتر اور فعال بنایا جائے گا۔آئی ایم سی چند برس قبل قائم کیا گیا تھا لیکن غیر فعال رہا۔ اب آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اسے مؤثر بنایا جائے گا تاکہ بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی ممکن ہو سکے۔

اہم خبریں سے مزید