• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا کانگریس سے طویل ترین خطاب، متنازع دعوؤں کی بھرمار، ریکارڈ دورانیہ، مگر واضح حکمت عملی کا فقدان

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے طویل ترین تقریر میں متنازع دعووں کی بھرمار کردی، ریکارڈ دورانیہ، مگر واضح حکمت عملی کا فقدان نظر آیا، انہو ں نے بتایا کہ اپنے پہلے دس ماہ میں آٹھ جنگیں ختم کیں، پاک بھارت ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکا، پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ میں نے 3.5کروڑ لوگوں کی جانیں بچائیں، امریکا امن بزور طاقت پر یقین رکھتا ہے، ایران سے ڈیل کیلئے تیار ہیں تاہم سننا چاہتے ہیں کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنائے گا، ایرانی میزائل یورپی ملکوں اور خطے میں امریکی اڈوں کیلئے خطرہ ہیں، ترجیح ہے ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل ہو، ڈیل کیلئے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تاریخ کے مضبوط ترین مقام پر ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے اور روزگار ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا، ہمارا ملک پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور طاقتور، عالمی حیثیت اور اثر و رسوخ کو بحال کردیا، وینزویلا رہنما مادورو کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی، سمندری راستوں سے آنے والی منشیات کو تقریباً مکمل طور پر بند کر دیا، صومالی برادری نے امریکی ٹیکس دہندگان سے اندازاً 19 ارب ڈالر لوٹ لیے ہیں۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے دوسرے دورِ اقتدار کا ایک سو آٹھ منٹ پر مشتمل طویل ترین خطاب کرتے ہوئے معیشت، سلامتی اور خارجہ پالیسی پر بڑے دعوے کیے، جن میں یہ کہنا بھی شامل تھا کہ انہوں نے پہلے دس ماہ میں آٹھ جنگیں ختم کیں، حتیٰ کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکا جس میں مبینہ طور پر پینتیس ملین افراد ہلاک ہو سکتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید