• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، روس، ایران ثالثی کیلئے تیار، سعودیہ، قطر، ترکیہ کشیدگی کم کرانے کیلئے سرگرم

کراچی(نیوزڈیسک)پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے کئی ممالک متحرک ہوگئے۔چین‘روس اور ایران سمیت کئی ممالک نے ثالثی کی پیشکش کردی ہے جبکہ سعودی عرب‘ قطر اور ترکیہ کشیدگی کم کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں ‘ تینوں ممالک نے پاکستان اور افغانستان سے رابطے بھی کئے ہیں‘برطانیہ‘ملائیشیا اور اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک نے کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فریقین سےتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے‘بھارت نے افغانستان پر حملے کی مذمت کی ہے ، افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قندھار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی مسائل کے حل کیلئے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، ہلال احمر کے صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔سعودی عرب قطر کیساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کیلئے کوششیں کررہا ہے جس کا مقصد تنازع کو بے قابوہونے سے روکنا ہوگا۔دوحہ کے مطابق، جمعہ کے روز افغان عبوری وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی نے قطر کے چیف مذاکرات کار محمد الخلیفی کو فون کیا۔

اہم خبریں سے مزید