• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، پی بی 21 میں علی حسن زہری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 21 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی کامیابی کے 26 فروری کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ ایک روز قبل عدالت نے پی بی 21 میں دوبارہ گنتی، نتائج کی تیاری کیخلاف دائر درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے 26 فروری کو علی حسن زہری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس پر درخواست گزار محمد صالح بوتانی نے ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کیا۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل امان اللہ خان کنرانی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے 25 فروری کے الیکشن کمیشن کے آرڈر کو چیلنج کیا تھا جس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید