• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس منظوری کے بغیر جنگ، 75 برس سے امریکی صدور کی آئینی خلاف ورزیاں

کراچی (رفیق مانگٹ) کانگریس منظوری کے بغیر فوجی کارروائیاں،75برس سے امریکی صدور آئینی خلاف ورزی کے مرتکب، ٹرمپ کے ایران پر حملے، کانگریس کو بائی پاس کرنے پر آئینی بحث تیز، جنگ کا اختیار صرف کانگریس کو، مگر صدور کی یکطرفہ کارروائیاں، کوریائی جنگ سے بے آف پگز تک،اوباما دور میں لیبیا اور شام آپریشن، بغیر اعلانِ جنگ فوجی کارروائیوں کی مثالیں ہیں۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر تازہ فضائی حملوں کے بعد ایک بار پھر یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ امریکی صدور کانگریس کی منظوری کے بغیر فوجی کارروائی کیوں کرتے ہیں۔ آئین کے مطابق جنگ کا اعلان صرف کانگریس کر سکتی ہے، تاہم گزشتہ 75 برسوں سے ڈیموکریٹ اور ریپبلکن دونوں جماعتوں کے صدور مختلف مواقع پر کانگریس کی باضابطہ منظوری کے بغیر فوجی طاقت استعمال کرتے رہے ہیں۔ امریکا اور اسرائیل نے ایرانی اعلیٰ کمانڈروں اور سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے مشترکہ حملے کیے۔

اہم خبریں سے مزید