• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے انٹیلی جنس کو مسخ کیا، سینیٹر مارک

کراجی (نیوز ڈیسک) ایران حملوں پر تنازع۔ سینیٹر مارک وارنر نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انٹیلی جنس کو مسخ کیا، عوام اور قانون سازوں کو حملوں پر بات چیت سے پہلے درست انٹیلی جنس معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ورجینیا کے سینیٹر مارک وارنر، جو سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی میں سرفہرست ڈیموکریٹ ہیں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر ممکنہ حملے کے جواز کے لیے انٹیلی جنس معلومات کو گمراہ کن انداز میں پیش کیا۔ وارنر نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اور قانون سازوں کو حملوں پر بات چیت سے پہلے درست انٹیلی جنس معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید