کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کا ایران پر حملہ، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی سخت تنقید، صدر نے عوام کو واضح جواز فراہم کیا اور نہ ہی کانگریس سے منظوری لی، اخبار کے ادارتی بورڈ نے صدر ٹرمپ کے ایران پر حالیہ فوجی حملے کو لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر نے نہ تو عوام کو واضح جواز فراہم کیا اور نہ ہی کانگریس سے باقاعدہ منظوری لی۔