• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہفتہ کی شام ملک میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق وزیرِ اعظم نے سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ تمام اداروں کو ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات فوری طور پر یقینی بنائے جائیں۔وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ سیکیورٹی ادارے الرٹ ، سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں ۔چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر قیادت، افواجِ پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے بہترین انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ۔وزیر اعظم نےایران کی صورتحال کے پیش نظر ، وزیر اعظم کی وزارت خارجہ کو، ایران میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس بخیریت لانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانیوں کو آذر بائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لایا جائے :۔وزیر اعظم نے اس سلسلے میں، وزارت خارجہ کو آذربائیجان کی حکومت سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

اہم خبریں سے مزید