• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پورا افغان نیٹ ورک ختم کرنا چاہ رہے ہیں، طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم پورا افغان نیٹ ورک ختم کرنا چاہ رہے ہیں۔ سنیئر صحافی حامد میر اور سابق سفیر برائے ایران آصف درانی نے اتفاق کیا کہ ایران کو سعودی عرب اور مسلم ممالک پر حملہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔سابق کپتان راشد لطیف اور سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ ٹیم کو چینج کیا گیا تو دو سو رنز بنے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ امریکہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا ہے جس کا ایران بھی جواب دے رہا ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس بار امریکہ اسرائیل کو تاریخی سبق دیا جائے گا۔ عمانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران یورنیم کا ذخیرہ ختم کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔ اور یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے مگر اس پیشرفت کے باوجود امریکہ اور اسرائیل نے حملہ کر دیا ہے۔ خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد سعودی عرب قطر اور دوسرے ممالک نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ آپریشن غضب للحق جاری ہے 331 طالبان ہلاک 500 زخمی ہوچکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید