• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ لمبی ہوئی تو ایران کا نقصان زیادہ ہوگا، ماہر بین الاقوامی امور

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہا ہے کہ جنگ لمبی ہوئی تو ایران کا نقصان زیادہ ہوگا، تہران سے صحافی جون حسین نے کہا کہ حملوں کے بعد ایران کے عوام نکلے اور حکومت اور خامنہ ای کے حق میں نعرے لگائے۔ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں سابق کرکٹرز محمد عامر اور سکندر بخت نے بھی گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہا کہ پیچھے ہٹنے کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے میں سمجھتا ہوں ٹرمپ کی انتظامیہ بڑے سوچے سمجھے طریقے سے کارروائی کر رہی ہے اور دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ان لوگوں کو ٹارگٹ کیا جارہا جو کسی ڈیل کے راستے میں رکاوٹ ہیں اور یہ کوشش کی جارہی ہے وہ لوگ سامنے آئیں جو ڈیل میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ خلیجی ممالک پر جو جوابی کارروائی کی گئی ہے چونکہ بظاہر ایران کے پاس کچھ کرنے کو نہیں تھا اور ایران کی حکمت عملی یہی ہے کہ امریکہ پر بالواسطہ دباؤ ڈالا جائے البتہ خلیجی ممالک کا نقصان زیادہ ہوگا تو ممکن ہے کچھ ممالک جنگ میں بھی شامل ہوجائیں۔
اہم خبریں سے مزید