کراچی (ٹی وی رپورٹ)تجزیہ کاروں سید محمد علی، مظہر عباس، محمل سرفراز اور فخر درانی نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کے بالکل خلاف ہے۔ مودی، نیتن یاہو ملاقات کے بعد افغانستان نے پاکستان اور امریکا اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی میزبان علینہ فاروق کے سوال کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کردیا ہے خطے پر اثرات کیا ہوں گے؟۔تجزیہ کار سید محمد علی نے کہا کہ مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کے بالکل بھی امکانات نہیں تھے۔ ایران اور امریکہ نے پچھلے چند ہفتوں کو جنگی تیاریوں کے لئے استعمال کیا۔ چونکہ جنگ کا فیصلہ امریکہ نے چند ماہ پہلے کرچکا تھا امریکی فوجی قیادت کی طرف سے وقت مانگا گیا تھا۔ امریکہ کا ففتھ جنریشن جہاز کو ایک دو دن پہلے لایا گیا ہے۔