اسلام آباد( نیو زرپورٹر)پاکستان کا ایئر اسپیس تمام سول ایوی ایشن کے لیے مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہے۔ایرانی حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹم A0715/26کے مطابق، آج تہران ایئر اسپیس سول طیاروں کے لیے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 1130سے 1700بجے تک بند ہے۔ اس دوران عام طور پر مشرقی۔مغربی ٹرانزٹ ٹریفک محدود ہوتی ہے۔اگر ایرانی حکام اس نوٹم کو 1700 PKT کے بعد بڑھاتے ہیں تو ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستانی ایئر اسپیس سے گزرنے والے اوور فلائٹ ٹریفک میں کچھ نمایاں اضافہ ہوگا۔