تہران ( جنگ نیوز)تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ ہو چکا ہے، ہم وہاں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج رہے ہیں۔تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ اپنے شہریوں کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے پہلے ہی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجا ہے۔