• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خامنہ ای کی شہادت کے باوجود ایران میں نظام کی تبدیلی پر امریکی شکوک

کراچی (نیوز ڈیسک)خامنہ ای کی شہادت کے باوجود ایران میں نظام کی تبدیلی پر امریکی شکوک، یو ایس انٹیلی جنس کا کہنا ہےایرانی اپوزیشن کمزور اور منقسم،اسلامی انقلابی گارڈ کور میں بغاوت کے کوئی آثار نہیں، امریکامیں یہ تاثر ہے موجودہ سکیورٹی ڈھانچہ برقرار رہا تو فوری سیاسی تبدیلی کے امکانات محدود رہیں گے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہادت کے باوجود امریکی حکام قریبی مدت میں تہران میں نظام کی تبدیلی کے امکان پر شکوک رکھتے ہیں،امریکی انٹیلی جنس جائزوں کے مطابق ایرانی اپوزیشن کمزور اور منتشر ہے اور سکیورٹی اداروں خصوصاً اسلامی انقلابی گارڈ کور میں بغاوت کے آثار نظر نہیں آئے، جس کے بغیر حکومت کا گرنا بعید سمجھا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید