ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان کیا ہے۔اماراتی وزیرمملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ عرب امارات اپنی فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کیلئے خطرہ ہے ،امارات کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ وزیرمملکت برائےبین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے کہاکہ موجودہ بحران کا فوجی حل ممکن نہیں،کشیدگی خطےکو نقصان پہنچائےگی۔