• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد(مہتاب حیدر)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں‘28دن کا ذخیرہ موجود ہے اور ایل پی جی بھی مزید 15دنوں کیلئے دستیاب ہے‘اگر علاقائی صورتحال کے باعث توانائی کی منڈیوں میں طویل تعطل پیدا ہوتا ہے تو پاکستان کو توانائی بچت اقدامات کی جانب بڑھنا ہوگاجبکہ گورنراسٹیٹ جمیل احمد نے خبردارکیا ہے کہ اگر بحران طویل عرصے تک جاری رہا تو پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ سکتا ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے‘توانائی کی عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ادائیگیوں کے توازن پر دباؤ ڈال سکتا ہے ۔ ادھروزیراعظم کی جانب سے پٹرول قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 سے 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تو ملک میں پٹرول کی قیمت 340 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید